نماز کی موٹیوشن
🌸فجر کی موٹویشن ؛
’’فجر کی دو سنتیں دنیا اور اس کی ہر چیز سے بہتر ہیں ۔‘‘
(سنن النسائی -1760)
🌸 ظہر کی موٹویشن ؛
” جو شخص ظہر سے پہلے اور اس کے بعد چار چار رکعتوں کی پابندی کرے گا ، وہ آگ پر حرام کر دیا جائے گا ۔‘‘
(سنن ابوداؤد #1269)
🌸 عصر کی موٹیوشن ؛
“جس نے عصر کی نماز چھوڑ دی، اس کا نیک عمل ضائع ہو گیا”
(صحیح البخاری #553)
“جس کی نماز عصر چھوٹ گئی گویا اس کا گھر اور مال سب لٹ گیا۔”
(صحیح البخاری #552)
🌸 مغرب کی موٹیوشن ؛
’’میری امت اس وقت تک دین فطرت ( دین اسلام ) پر قائم رہے گی ، جب تک مغرب میں اتنی تاخیر نہ کرے کہ ستارے خوب نکل آئیں ۔‘‘
(سنن ابنِ ماجہ #689)
🌸 عشاء کی موٹیوشن ؛
“بے شک منافقوں پر فجر اور عشاء سب سے بھاری نمازیں ہیں”
(مسند احمد – 2455)
🔗پانچ وقت کا پکا نمازی بننے کی موٹیوشن ؛
”جس نے اللّٰه کی رضا کے لیے چالیس دن تک تکبیر اولٰی کے ساتھ باجماعت نماز پڑھی تو اس کے لیے دو قسم کی برات لکھی جائے گی: ایک آگ سے برات، دوسری نفاق سے برات“
(جامع ترمذی #241)
دعا ہے اللہ رب العزت ہیمں اور ہماری اولاد کو پانچ وقت کا پکا نمازی بناے آمین